اشتہار

بابراعظم نے انٹرنیشنل میچ میں پہلی وکٹ حاصل کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

رنز کی مشین بابراعظم نے بولنگ میں بھی کھاتہ کھولتے ہوئے پہلی وکٹ اپنے نام کر لی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ‏اور دو میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے ایک صفر سے جیت لی۔

یہ میچ بابراعظم کے لیے اس وقت یادگار بن گیا جب انہوں نے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی وکٹ حاصل کی۔ بابراعظم ‏نے مہدی حسن معراج کو ایلبی ڈبلیو کر کے ٹیسٹ میں وکٹ لینے والے بولر کے طور پر اپنا نام رجسٹرڈ کروایا۔

- Advertisement -

https://twitter.com/waqassfdar/status/1468558348438183952?s=20

وکٹ لینے پر بابراعظم کی خوشی دیدنی تھی ساتھی کھلاڑیوں نے بھی کپتان کو مبارکباد دی۔ کپتان بابر اعظم نے ‏میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس بہت اہمیت کے حامل ہیں، ‏ہماری یہی سوچ تھی کہ جیت کے لیے جانا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ بارش کی وجہ سے پچ مشکل ہوگئی تھی لیکن ساجد خان کا اسپیل میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ‏ثابت ہوا، انہوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں