تازہ ترین

بلوچستان کی فٹبالر اقصیٰ پرویز دیگر لڑکیوں کیلئے بہترین مثال

کوئٹہ : پاکستانی نوجوانوں میں کھیلوں کی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں صرف نوجوان لڑکے ہی نہیں بلکہ لڑکیاں بھی اس میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

ان ہی میں سے بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی فٹبالر اقصیٰ پرویز بھی ہیں جنہوں نے اپنی انتھک اور محنت لگن سے اس شعبے میں اپنا علیحدہ مقام بنایا۔

کوئٹہ کی رہائشی اقصیٰ پرویز فٹبال کھیلنے کی خاطر لڑکوں جیسا حلیہ اپناتی ہیں، فٹبالر اقصٰی پرویز کو لڑکوں جیسے حُلیے پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن انہوں نے اپنے اس شوق کے سامنے کسی رکاوٹ کو نہیں آنے دیا۔

بلوچستان کی اس ہونہار بیٹی کو یہ شوق کیسے ہوا اور اس کی تکمیل کیلئے انہیں کیا کیا مشکلات درپیش آئیں اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں اقصیٰ پرویز نے ناظرین کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے معاشرے کی شدید تنقید کے باوجود ہر موقع پر میری حوصلہ افزائی کی اور میرا بھرپور ساتھ دیا، جس کی وجہ سے آج میں اس مقام پر ہوں۔

فٹبالر اقصٰی پرویز نے کہا کہ اپنے ماموں کو کھیلتا دیکھ کر مجھے بھی شوق ہوا میرے پسندیدہ کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ہیں ان کا انداز دیکھ کر میں بھی ان کی نقل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

Comments

- Advertisement -