اشتہار

سانحہ اے پی ایس کیس: وفاقی حکومت نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سانحہ اے پی ایس کیس میں رپورٹ جمع کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے3ہفتےکی مہلت مانگ لی، عدالت نے وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب 4ہفتے میں طلب کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ اےپی ایس کیس میں رپورٹ جمع کرانے کے لیے وفاقی حکومت نے مزید مہلت طلب کرلی، حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ سے 3ہفتے کی مہلت مانگی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب جمع کرانے کے لیے 3ہفتے کی مہلت دی جائے، سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی 16 دسمبر کو برسی ہے، وزیراعظم نےشہداکے والدین سے ملاقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ مناسب ہوگا والدین اور کمیٹی کی ملاقات کا نتیجہ سامنے آنے دیا جائے۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا تفصیلی بیان جمع کراناچاہتاہوں، اےپی ایس کے شہد ا کےوالدین کی آج کابینہ کمیٹی سے ملاقات کرانی ہے، والدین کی با ت سن کر اس پر جواب داخل جمع کرایا جائے گا۔

اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ مہلت دی جائے تاکہ عدالت کو جامع عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے۔

خیال رہے عدالت کی جانب سے وزیراعظم کا دستخط شدہ جواب 4ہفتے میں طلب کیا گیا تھا اور عدالت کا دیا گیا وقت 10 دسمبر کو پورا ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں