تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کے مناظر لیک

بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب کے اندرونی مناظر سخت پابندیوں کے باوجود منظرعام پر آگئے۔

وکی کوشل اور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف چند گھنٹوں بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، اپنی زندگی کے اس یادگار کے موقع پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو بھی اپنی خوشی میں مدعو کیا تاہم شادی کی تقریب کے مناظر لیک نہ ہوں اسی لیے انہوں نے تقریب کے دوران موبائل فون پر پابندی عائد کردی۔

بالی ووڈ جوڑی نے شادی کی تقریب کے ٹیلی کاسٹ حقوق باضابطہ طور پر ایمازون پرائم کو 200 کروڑ روپے کے عوض فروخت کردئیے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے تقریبات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی تاہم پابندیوں کے باوجود تقریب کے مناظر لیک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر ہونے والے مناظر میں کترینہ اور وکی کی شادی میں شریک مہمانوں کو قلعہ سکس سینس فورٹ میں گزرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ایک تصویر میں کترینہ کی بہن کو قلعے کےکوریڈور میں دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق کترینہ وکی کی شادی میں بہت زیادہ مہمانوں کے بجائے صرف 120 مہمان شرکت کریں گے۔

کترینہ اور وکی کی شادی میں موبائل فون پر پابندی کیوں؟ وجہ جان کر صارفین حیران

وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی مرکزی نجی تقریب آج 9 دسمبر بروز جمعرات کو منعقد ہورہی ہے، جس میں دو مذاہب کے تحت شادی کی رسوم ادا کی جائیں گی۔

پہلے ہندوانہ رسم و رواج سے شادی ہوگی جب کہ دوسرا طریقہ طریقہ وائٹ ویڈنگ کا اپنایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -