تازہ ترین

فنگرپرنٹ یا کوئی جزیزہ! سوشل میڈیا پر وائرل تصویر دیکھ کر صارفین حیران

یورپ میں انسانی انگلی کے نشان جیسا ویران جزیرہ دریافت ہوگیا، جزیرے بالژیناک کو اونچائی سے دیکھنے پر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے فنگرپرنٹ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ جزیرہ یورپی ملک کروشیا سے متصل بحیرہ ایڈریاٹک میں واقع ہے جو فنگر پرنٹ جزیرے کے نام سے مشہور ہے۔

اونچائی سے دیکھنے پر یہاں نظر آنے والے نشانات دراصل وہ سفید پتھروں سے بنائی گئی، وہ چھوٹی چھوٹی دیواریں ہیں جن کی اونچائی بمشکل تین سے چار فٹ ہے۔

ایک مفروضہ یہ بھی ہے کہ بالژیناک جزیرے پر یہ دیواریں سلطنتِ عثمانیہ کے فوجی حملوں سے بچاؤ کےلیے بنائی گئی تھیں لیکن اس خیال کی تائید یہاں موجود دوسرے آثارِ قدیمہ سے نہیں ہوتی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انیسویں صدی عیسوی میں قریبی ساحل پر رہنے والے لوگوں نے اس جزیرے پر یہ دیواریں بنائی تھیں تاکہ تیز سمندری ہواؤں کی شدت کم کرتے ہوئے یہاں مختلف فصلیں اگائی جاسکیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ پر فنگرپرنٹ جزیرے کی مقبولیت میں اس قدر اضافہ ہوچکا ہے کہ ہر برس سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جو جزیرے کے لیے خطرناک ہے۔

کوشین حکومت نے یونسکو سے درخواست کی ہے کہ اس جزیرے کو خطرات سے بچانے کےلیے عالمی ورثے میں شامل کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -