اشتہار

جنرل شمیم عالم خان کے انتقال پر عسکری قیادت کا اظہار تعزیت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق سی جےسی ایس سی جنرل شمیم عالم خان کے انتقال پر عسکری قیادت نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سابق سی جےسی ایس سی جنرل شمیم عالم خان کےانتقال پر سی جے سی ایس سی ،بری، بحری اور فضائی افواج کےسربراہان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ مرحوم کو اپنےجوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اللہ غمزدہ خاندان کوصبرجمیل عطا فرمائے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ریٹائرڈ شمیم عالم خان گذشتہ روز انتقال کرگئے تھے، ان کی نمازہ جنازہ آج راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں