تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے تاریخ رقم کردی

تاشقند میں پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ورلڈ چیمپئن شپ میں براؤنز میڈل اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ویٹ لفٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں 67 کلو گرام کی اسنیچ کیٹیگری میں 143 کلو گرام وزن اٹھا کر براؤنز میڈل جیتا۔

طلحہ طالب ایونٹ میں پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیتنے میں کامیاب رہے تاہم پاکستانی ویٹ لفٹر کلین اینڈ جرک میں مقابلہ مکمل نہ کرسکے۔

ایونٹ میں روس کے زلفت گیرو نے طلائی اور ازبکستان نے دوستن یو کو بوف نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: طلحہ طالب کی دلچسپ ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے شرکت کی تھی اور ناکافی سہولیات کے باوجود وہ 5 پوزیشن پر رہے اور اپنی کارکردگی سے قوم کے دل جیت لیے تھے۔

ویٹ لفٹر کو مداحوں کے ساتھ ساتھ کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی جانب سے سراہا گیا تھا، قومی کرکٹر حسن علی، شاداب خان سمیت اداکارہ ماہرہ خان بھی طلحہ طالب کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -