اشتہار

بالی ووڈ اداکاراؤں کو ملزم سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش کی جانب سے بالی ووڈ اداکاراؤں کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی نے سکیش سے ملنے والے تحائف کے حوالے سے بیان دیا ہے۔

جیکولین نے اپنے بیان میں بتایا کہ سکیش سے ملنے والے تحائف میں ڈیزائنر بیگز، ڈیزائنر جم سوٹ گاڑی اور موبائل وغیرہ شامل ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: جیکولین اور نورا فتیحی کا ملزم سے قیمتی تحائف لینے کا انکشاف

اداکارہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سکیش ان کے پرائیوٹ جیٹ کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے سے لے کر رہنے کا تک کا انتظام خود کروایا کرتے تھے۔

دوسری جانب نورا فتیحی کو ملنے والے تحائف میں قیمتی اور ڈیزائنر بیگ سمیت بی ایم ڈبلیو گاڑی، آئی فون شامل ہے۔

خیال رہے کہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی کو منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں شک کی بنا پر شریک قرار دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں