تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اڑان بھرتے ہی طیارہ تباہ؛ تمام مسافر ہلاک

کیریبین جزائر کے ملک جمہوریہ ڈومینکن میں طیارہ گرِ کر تباہ ہونے کے نتیجے میں سوار تمام ‏افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارہ آپریٹر ہیلیڈوسا ایوی ایشن گروپ کے مطابق بدھ کے روز ڈومینیکن ریپبلک میں ہنگامی ‏لینڈنگ کے دوران ایک نجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔

ہیلیڈوسا ایوی ایشن گروپ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ دارالحکومت سینٹو ڈومنگو کے لاس ‏امریکا ہوائی اڈے پر ہونے والے اس واقعے میں سات مسافر اور عملے کے دو ارکان کی موت ہوئی ‏ہے۔

ہلاک شدگان میں چھ غیر ملکی شہری تھے اور ایک ڈومینیکن تھا تاہم غیر ملکی شہریوں کی ‏قومیتوں سے متعلق فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق بدقسمت پرواز ڈومینیکن ریپبلک کے لا ازابیلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ‏فلوریڈا جا رہی تھی کہ اس نے ہنگامی لینڈنگ کی اور ٹیک آف کے صرف 15 منٹ بعد ہی طیارہ گر ‏کر تباہ ہو گیا۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکتی۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں ‏اور تفتیش کاروں سمیت انتظامیہ اور دیگر حکام موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -