اشتہار

برطانیہ، اسپتال مریضوں سے بھر گئے، آئی سی یو میں‌ بھی جگہ ختم

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ: برطانیہ کے قومی ادارۂ برائے صحت (نیشنل ہیلتھ سروسز) کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں بستر کم پڑنا شروع ہوگئے۔

دی گارجیئن کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے اومی کرون کے بعد کی صورت حال سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

جمعرات کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کے 94 فیصد اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش بالکل ختم ہوگئی جبکہ پانچ میں سے چار مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔

- Advertisement -

این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے پھیلاؤ سے قبل یہ صورت حال انتہائی بدترین ہیں کیونکہ اگر کرونا کا نیا ویریئنٹ پھیلنا شروع ہوا تو صحت کا شعبہ مکمل بیٹھ جائے گا۔

اومی کرون کی وجہ سے انگلینڈ سمیت برطانیہ کے تمام اسپتالوں پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ، جس کی وجہ سے طبی عملے اور ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کرونا کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں یومیہ بنیادوں پر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث حکومت نے ایک بار پھر شہریوں کو فیس ماسک کے استعمال، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور کرونا ویکسین یا دونوں خوراکوں کی صورت میں بوسٹر ڈوز لگوانے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں