اشتہار

پاکستانی اداکار رشتہ ازدواج میں‌ منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نبیل زییری نے شریک حیات منتخب کر کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

اداکار نبیل زبیری نے حفصہ کو نکاح کر کے شریک حیات منتخب کیا اور اُن کے ساتھ بقیہ زندگی گزارنے کا عہد بھی کیا۔

نبیل کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تصاویر وائرل ہوئیں، جن میں بتایا جارہا ہے کہ اُن کی شادی ایک روز قبل ہی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

اداکار کی جانب سے شادی یا کسی بھی تقریب کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید کی۔

قریبی دوستوں نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نبیل آئندہ چند روز میں تصاویر شیئر کر کے باضابطہ اعلان بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ نبیل نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا ، جس کے بعد انہیں ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کا موقع ملا، وہ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے اولاد میں اداکاری کرتے نظر آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں