تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سنیتا مارشل نے بیٹی کی ’آمین‘ کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنی بیٹی زینہ کی ’آمین‘ کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کردیں۔

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل سنیتا مارشل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی زینہ کے قرآن پاک ختم ہونے کی خوشی میں منعقدہ ’آمین‘ کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں۔

سنیتا مارشل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زینہ قرآن پاک کی تلاوت کررہی ہیں۔

اداکارہ نے فیملی کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کے ساتھ شوہر اداکار حسن احمد، بیٹا اور بیٹی بھی موجود ہیں۔

سنیتا مارشل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان کی بیٹی کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران سنیتا کے شوہر حسن احمد کا بتانا تھا کہ ’میں نے اور سنیتا نے شادی کے وقت ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے بچے مکمل طور پر صرف دینِ اسلام کی ہی پیروی کریں گے۔‘

اس دوران سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ ’اگر میری امّی کے گھر میں کرسمس یا عیسائی مذہب کی کوئی تقریب منعقد ہوتی ہے تو میرے بچے اُس میں شرکت ضرور کرتے ہیں لیکن چرچ نہیں جاتے۔‘

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’حسن احمد سے شادی سے لے کر اب تک میرے ہر فیصلے میں میرے والد نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -