تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی عرب آنے سے پہلے ان ہدایات پر عمل کریں

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے نئی وضاحت پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوازات نے اپنے وضاحتی بیان میں بتایا کہ وہ افراد جنہوں نے مملکت سے باہر ویکسینز لگوائی ہیں ان کا اسٹیٹس توکلنا اور صحتی پراپ ڈیٹ نہیں ہوتا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ بیرون مملکت ویکسینیشن سینٹرز مملکت کے سینٹرز سے منسلک نہیں ہوتے اسلیے انہیں چاہیے کہ وہ اپنے ملک سے سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور سعودی عرب آنے کے بعد یہاں توکلنا انسٹال کریں۔

جوازات کا کہنا تھا کہ مملکت آنے والے ایسے افراد جنہوں نے اپنے ملک میں ویکسین لگوائی ہے انہیں یہاں آنے کے بعد ویکسین کی بوسٹرڈوز لگائی جاتی ہے۔

بعد ازاں ان کے توکلنا اور صحتی ایپ پر ویکسینیشن کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کردیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جن شہری کا اسٹیٹس توکلنا اور صحتی پر اپ ڈیٹ نہیں ہوتا ایسے افراد کی سہولت کےلیے 937 پرایک آپشن رکھا ہے جس کے ذریعے توکلنا اسٹیٹس کے بارے میں مطلع کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -