تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

وسیم اکرم نے 21ویں صدی کس پاکستانی کھلاڑی کے نام کردی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ فیب 4 میں بابر اعظم ویرات کوہلی کے ساتھ ٹاپ پر آگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کھیل میں اخلاقیات اور مستقل مزاجی کو ایک اچھے لیڈر کی نشانی قرار دیتے ہوئے بابر اعظم کو عظیم کھلاڑی قرار دے دیا۔

وسیم اکرم نے بابر اعظم کو 21ویں صدی کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پاکستان کی بیٹنگ کی بات کریں تو ظہیر عباس، جاوید میانداد، سلیم ملک، انضمام الحق، یونس خان، محمد یوسف کے نام لیے جاتے ہیں لیکن یہ دور بابر اعظم کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی بابر اعظم کی ہے، وہ ایسا کھلاڑی ہیں جن کے اندر بہت صلاحتیں موجود ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے بابر اعظم کو 2010 سے کھیلتے دیکھا ہے، وہ ایک پراپر رینک کے ذریعے یہاں تک پہنچے ہیں، اور گزشتہ تین سالوں سے کراچی کنگز میں بھی ان کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ انہیں بابر کا انداز پسند ہے، وہ ہمیشہ اپنی توجہ گیم پر رکھتے ہیں اور اپنی کارکردگی سے کبھی مطمئن نہیں ہوتے جو ایک اچھے لیڈر کی نشانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میں ایسی صلاحتیں ہیں کہ وہ یقینی طور پر کارکردگی دکھائیں گے اور مستقل مزاجی سے کام لیں گے۔

وسیم اکرم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آپس میں زیادہ نہٰں کھیلی ہیں، شاہین آفریدی کے اسپیل کے بعد بھارتی ٹیم کم بیک نہیں کرسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا دنیا بھر کی دیگر لیگز میں نہ کھیلنا بھی ان کے لیے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -