اشتہار

‏’قوم کو سود کی لعنت سے نجات دلوانا چاہتا ہوں’‏

اشتہار

حیرت انگیز

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ اپنی قوم کو سود کی لعنت اور بلندافرط زر سے ‏نجات دلوانا چاہتا ہوں۔

ترک میڈیا کے مطابق انصاف و ترقی پارٹی کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردوان ‏نے کہا کہ ایک نیا اقتصادی و ڈپازٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کو آزاد ‏منڈیوں کے معاشی اصولوں کے مطابق معقول شرح تناسب پر لانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ‏ہیں۔

صدر نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے مال و زر کی حفاظت کریں گے ہمارا یہ عزم ہے کہ ملک کو ترقی ‏کی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

- Advertisement -

ترکی صدر کا انقلابی اقدام، لیرا کی اونچی اڑان

صدر نے دوٹوک کہا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔ ‏اپوزیشن افراتفری پھیلانا چاہتی ہے مگر اس میں کامیاب نہیں ہوگی ترکش لیرا کی حقیقی قیمت ‏بحال کرنے کے لیے معاشی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں