تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

امتحان میں نقل کا انوکھا جگاڑ، پولیس والے بھی چکرا گئے

بھارت میں امتحان کے دوران نقل کا انوکھا طریقہ سامنے آنے پر پولیس اہلکار بھی چکرا گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں پولیس سب انسپکٹر کے لیے منتعقدہ امتحان میں ‏ایک امیدوار نے نقل کا حیران کر دینے والا طریقہ اپنایا۔

کمرہ امتحان میں امیدوار نے نقل کا ایسا جگاڑ لگایا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ امیدوار نے ‏نقلی بالوں (وگ) لگا کر اس میں بلیوتوتھ کا مکمل نظام چھپایا ہوا اور اس سے وائرلیس ایئرپورڈز ‏سے منسلک کر کے نقل کا منفرد انتظام کر رکھا تھا۔

لیکن امیدوار کی چالاقی پولیس اہلکاروں کے سامنے کام نہ آئی اور اسے پکڑ لیا گیا۔ امیدوار کی ‏ٹیکنالوجی کے ذریعے نقل کی پوری کوشش ناکام ہو گئی اور اسے نقل کے الزام میں دھر لیا گیا۔

پولیس افسر نے ویڈیو بنا کر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کر دی جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ ‏چکے ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -