تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

وزیراعظم ڈنڈا پروگرام شروع کرنے والے ہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب کا گزارا مشکل ہوگیا، سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کے خلاف وزیر اعظم ڈنڈا پروگرام شروع کرنے  والے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاورپلے میں میزبان ارشد شریف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مہنگائی کیوجہ سے عام آدمی کیلئےگھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، ہمیں اس کا احساس ہے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیراعظم نے ہمیشہ کی طرح بھروسہ کیا مگر ناعاقبت اندیش لوگوں نے رشتےداروں کو ٹکٹ دیے جس کی وجہ سے امیدواروں کو شکست ہوئی مگر ان انتخابات میں ہمارے کارکن کی جیت ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ چیزیں کھل رہی ہیں، پیالی میں طوفان برپاکرنے والے اور سب اچھا کی رپورٹ دینے والے سامنے آرہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں شکست کی بنیادی وجوہات مہنگائی،رشتےداری، ٹکٹوں کی غلط تقسیم ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیاست میں اسپیڈ بریکر اور اپ ڈاؤن آنا معمولی بات ہے، وزیراعظم عمران خان اب ڈنڈا پروگرام شروع کرنے والے ہیں، اُن کے پاس ایسا بلڈوزر ہے جو اس اسپیڈ بریکر کو ختم کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 90کی سیاست اب نہیں ہوگی کیونکہ عمران خان نوازشریف یا زرداری نہیں ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ فنانس بل آئےگا اور ہمیشہ کی طرح ایوان سے منظور بھی ہوگا، آنےوالاسال بڑا معنی خیز اور اہم ہے کیونکہ یہ سب کی ترقی کیلئےخوش آئندسال ہوگا، وزیراعظم نے مشکل حالات میں اہم فیصلے کیے جن پر وہ آج بھی کھڑے ہیں، انڈ دی ٹیبل، آؤٹ آف ٹرن پرموشن اور این آر او اب ماضی بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -