اشتہار

جنسی زیادتی کا الزام لگنے پر چینل نے اداکار کو شو سے نکال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : خواتین کو جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنانے کا الزام لگنے پر امریکی نشریاتی ادارے نے معروف اداکار کرس نوٹھ کو شو سے نکال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لا اینڈ آرڈر سمیت متعدد شوز اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے امریکی اداکار کرس نوٹھ پر دو خواتین نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

خواتین نے خبررساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں زیادتی کا نشانہ بننے کا دعویٰ کیا، زوئی (فرضی نام) نامی خاتون نے الزام لگایا کہ کرس نوٹھ نے 2004 میں لاس انیجلس میں ان سے اپنی ہوس پوری کی جب کہ للی (فرضی نام) نامی خاتون نے 2015 میں زیادتی کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا۔

- Advertisement -

خواتین کی جانب سے سنگین الزامات لگائے جانے پر امریکی نشریاتی ادارے (سی بی ایس) نے کرس نوٹھ کو اپنے شو ‘دا ایکولائزر’ سے فارغ کردیا، وہ صرف اگلی ایک قسط میں نظر آئیں گے جس کی فلمبندی پہلے ہی ہوچکی ہے۔

امریکی اداکار نے خود پر لگے الزامات کو جھوٹا اور من گھرٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے تعلقات صرف رضامندی کی بنیاد پر قائم کرتے ہیں بصورت دیگر وہ اپنی حد سے آگے نہیں بڑھتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں