اشتہار

امریکی شہریوں کے گاڑیاں کھلی چھوڑنے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں گاڑیوں سے قیمتی اشیاء کی چوری کی وارداتوں میں اضافے سے پریشان شہریوں نے گاڑیوں کے دروازے کھلے چھوڑ دئیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر سان فرانسسکو اور اس سے ملحق علاقوں میں گزشتہ برس کی نسبت گاڑیاں اور گاڑیوں سے سامان چوری ہونے کی وارداتوں میں تقریباً 32 فیصد ہوا اضافہ ہے۔

چور گاڑیوں سے قیمتی سامان چرانے کےلیے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیتے ہیں اور بعض اوقات گاڑی میں قیمتی سامان نہ ہونے کی صورت میں بھی شیشے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

- Advertisement -

اس نقصان سے بچنے کےلیے شہریوں نے گاڑیاں پارک کرتے وقت گاڑیوں کے دروازے اور ڈگی کھلی چھوڑ رہے ہیں تاکہ چوروں کو یہ پیغام جائے کہ گاڑی میں کوئی قیمتی سامان موجود نہیں ہے۔

پولیس نے شہریوں کے اقدام پر انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا یہ اقدام چوروں کےلیے دعوت نامہ ثابت ہوسکتا ہے، شہریوں کا یہ اقدام انہیں گاڑیوں کے سامان سے محروم کرسکتے ہیں جیسے گاڑی سے بیٹری چوری ہونا، ساؤنڈ سسٹم چوری ہونا یا دیگر اشیاء غائب ہونا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں