تازہ ترین

’تم اتنی جلدی بڑے ہوگئے‘ ثانیہ مرزا کی بیٹے ساتھ تصویر کے چرچے

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی۔

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تیسری سالگرہ دبئی میں اکتوبر کے مہینے میں منائی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

ثانیہ مرزا نے اذہان کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھیں۔

اب ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ مسکراتے ہوئے اپنے بیٹے کو دیکھ رہی ہیں جبکہ اذہان بھی والدہ کو دیکھ رہا ہے۔

ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے بچے تم اتنی جلدی بڑے ہوگئے ہو، ماشا اللہ۔‘

قومی کرکٹر کی اہلیہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی اذہان کی تصویر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور مداح ان کے بیٹے کو دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر شعیب ملک اور اذہان مرزا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

ثانیہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -