تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اڑنے والی ’گلہریاں‘ دریافت، ویڈیو وائرل

نیبراسکا میں اڑنے والی گلہریاں دریافت کرلی گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیبراسکا میں اڑنے والی گلہریوں نے ماہرین حیاتیات کو حیرت میں مبتلا کردیا کیوں کہ اس سے قبل گلہریوں کی اڑنے کی صلاحیت کے بارے میں معلومات موجود نہیں تھیں۔

برطانوی ذرایع ابلاغ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ گلہریاں یونیورسٹی آف نیبراسکا میں پائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اڑنے والی گلہریوں کی موجودگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب یونیورسٹی کیمپس میں موجود ایک پرانے ناکارہ برگد کے درخت کو کاٹا جا رہا تھا۔

اس موقع پر وہاں موجود بڑھئی اور دیگر افراد نے موقع غنیمت جانتے ہوئے ان گلہریوں کی پرواز کرنے کی ویڈیو بنا لی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب لکڑہارے درخت کے تنے پر آری چلانے لگے تو اس کی آواز سے پریشان ہوکر تین گلہریاں تیزی سے درخت کی اونچائی پر چڑھ گئی اور اپنے بازوؤں اور ٹانگوں کو گلائیڈر کی طرح پھیلا کر جمپ لگا ئی اور اڑ کر دوسرے درخت پر پہنچ گئیں۔

نیشنل وائلڈ لائف فیڈدریشن کا کہنا ہے کہ درحقیقت گلہریوں کی اس نسل میں پرندوں کی طرح پرواز کی صلاحیت نہیں ہوتی لیکن یہ ہواس میں گلائیڈ ( تیرنے) کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس بابت یونیورسٹی کے منتظم برائن ڈائٹرمین کا کہنا ہے کہ ہیں اس سے پہلے کبھی بھی یہاں گلہریوں کی موجودگی کا پتا نہیں تھا۔ اور ہم نے کاریگروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو کو یونیورسٹی کے پروفیسر برائے حیاتیاتی تحفظ لارکن پویل کو بھیج دی ہے۔ جو اس ویڈیو میں نظر آنے والی گلہریوں کی نسل کے بارے میں مزید تحقیقات کریں گے۔

Comments

- Advertisement -