اشتہار

نائجیریا : شادی کی پیشکش قبول کرنے پر خاتون فوجی قید

اشتہار

حیرت انگیز

ابوجا : نائجیرین فوج کی خاتون اہلکار کو شادی کی پیشکش قبول کرنے پر جیل کی ہوا کھانی پڑگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائجیرین فوج میں ٹرینگ لینے والی خاتون فوجی کو تربیت لینے والے اہلکار نے شادی کی پیش کش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر آرمی نے خاتون اہلکار کو دوران ڈیوٹی شادی کی پیشکش قبول کرنے پر گرفتار کرلیا۔

- Advertisement -

فوج کی جانب سے خاتون اہلکار پر فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 7 مقدمے قائم کیے گئے ہیں۔

نائجیرین فوج کی خاتون اہلکار کے خلاف کارروائی کو خواتین کے حقوق کی تنظیموں کی جانب امتیازی سلوک قرار دیا جارہا ہے۔

خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سرعام خاتون اہلکار کو شادی کی پیشکش کرنے والے باوردی فوجی اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب گرفتار خاتون اہلکار کے وکیل اور ڈاکٹر سمیت کسی سے ملنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان نائجیرین فوج کا کہنا تھا کہ ٹرینر کا کام نوجوان اہلکاروں سے تعلقات بنانا نہیں بلکہ ان کی ٹریننگ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل یوتھ سروس کور کے نام سے نائجیرین حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو فوجی تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تربیتی پروگرام کے دوران ٹرینی اہلکار نے خاتون فوجی اہلکار کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں