اشتہار

شادی کی دوسری سالگرہ پر اقرا عزیز نے ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے شادی کی دوسری سالگرہ پر شوہر یاسر حسین کے ساتھ خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔

اداکارہ اقرا عزیز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی رسم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین کو شادی کی دو سال مکمل ہوجانے پر مبارک باد دی۔

اقرا عزیز نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شادی کی دوسری سالگرہ مبارک ہو، میں تمہارے ساتھ شادی کے اپنے فیصلے پر تاحال خوش ہوں، میں ہمارے بہتر اور پیار بھرے مستقبل کے لیے دعا کرتی ہوں اور سب سے اہم بات یہ کہ ہمارے بڑھتے ہوئے خاندان کے لیے دعا گو ہوں۔

- Advertisement -

دوسری جانب یاسر حسین نے مزاحیہ انداز میں اہلیہ کو ’جادوگرنی‘ اور ’ہر وقت کا شور شرابہ‘ کرنے والی بیوی قرار دیا۔

یاسر حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے بیٹے کبیر حسین جیسے مزید بچوں کی خواہش بھی ظاہر کی۔

یاسر حسین کا یہ کیپشن پڑھ کر انٹرنیٹ صارفین اُن کی خوب تعریفیں اور اُنہیں شادی کے دو سال گزرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں