تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بلال قریشی کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار بلال قریشی نے اہلیہ عروسہ بلال کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

اداکار بلال قریشی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ عروسہ بلال کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

بلال قریشی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اہلیہ نے نام محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔

اداکار نے لکھا کہ ’میں صرف آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ صحیح طریقے سے سوتی اور کھاتی نہیں صرف اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ رومان سوئیں اور صحیح طریقے سے کھائیں۔‘

بلال قریشی نے لکھا کہ ’میں جانتا ہوں آپ کبھی کبھار تھک جاتی ہیں لیکن کبھی شکایت نہیں کرتیں، میں آپ کی مدد کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں لیکن کبھی آپ کے لیول تک نہیں پہنچ سکتا۔‘

اداکار نے پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ’میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کا احترام کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بلال قریشی اور عروسہ بلال کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کو دی تھی۔

دونوں اداکاروں نے 6 برس قبل فروری 2015 میں شادی کی تھی اور ان کے بڑے بیٹے کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔

بلال قریشی سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں، جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -