اشتہار

آسٹریلوی کھلاڑی نے دورہ پاکستان کے حق میں آواز اٹھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ایک اور آسٹریلوی کھلاڑی نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے حق میں آواز اٹھا دی۔

آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ اور چار ‏وائٹ بال میچ کھیلے گی۔

کورونا صورتحال میں آسٹریلوی ٹیم دورہ پاکستان پر ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتی ہے ایسے میں سابق ‏اور موجودہ پلیئرز سمیت لیجنڈز بھی آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

آسٹریلوی کھلاڑی بین کٹنگ بھی ان خواہش مند افراد میں شامل ہیں جو کینگروز کا شاہینوں سے ‏مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ‏

Ben Cutting wants Australia to tour Pakistan without any worries

بین کٹنگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو بغیر کسی پریشانی کے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔

اس سے قبل سی ای او کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نک ہوکلے نے کہا تھا کہ ‏کورونا کی حالیہ لہر ‏اومی کرون کے باوجود اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کیلیے پرامید ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کا دورہ ایک بڑی پیچیدہ کوشش ہے اور وہ اسے ‏‏ممکن بنانے کے لیے شامل تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ اور پی سی بی تمام حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ہم ‏‏پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے بہت پرعزم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں