تازہ ترین

کرونا پر تحقیق کرنے والے 16 افراد وائرس کا شکار

انٹارکٹیکا میں قائم بیلجیئم کے کرونا تحقیقاتی مرکز میں 16 کرونا افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برف کی چار اوڑھے خطے انٹارکٹیکا میں بنے تحقیقاتی مرکز کے عملے میں کرونا وائرس پھیلنے لگا، 14 دسمبر سے اب تک 25 میں سے 16 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرنسز الزبتھ پولر اسٹیشن کے عملے میں وائرس پھیلنے کی وجہ وہ ٹیم بنی جو سات روز تحقیقات مرکز پہنچی تھی۔

چودہ دسمبر کو آنے ٹیم میں کرونا کی تشخیص کے بعد انہیں قرنطینہ کردیا گیا تھا اس کے باوجود دیگر عملے میں وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مرکز میں آنے والے تمام افراد کو ویکسین اور ٹیسٹ کے مراحل سے گزر کر یہاں بھیجا گیا ہے اس کے باوجود عملے میں وائرس پھیلا حیران کن ہے۔

Comments

- Advertisement -