اشتہار

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ سے دل دہلا دینے والی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ میں خطرناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، ریسکیو عملے آگ تاحال نہ بجھا سکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی پارلیمنٹ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، متعلقہ اداروں نے آتشزدگی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ترجمان ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی عمارت کی تیسری منزل پر آگ کے باعث دیواروں پر دراڑیں پڑیں جبکہ چھت بھی زمین پر گر پڑی۔

- Advertisement -

South Africa's parliament building on fire, cause unknown - CGTN

انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں اراکین کے بیٹھنے کی جگہ بھی مکمل تباہ ہو گئی۔

South Africa parliament fire: Roof collapses, entire floors gutted - CNN

دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں پارلیمنٹ کی عمارت میں لگی آگ سے نکلنے والا دھواں کئی میل دور سے دیکھا جاسکتا ہے۔ فائر اینڈ ریسکیو سروس کے اہلکاروں نے کہا کہ قالین اور لکڑی کے فرش کی وجہ سے آگ پر مکمل طور پر قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب پارلیمنٹ میں آتشزدگی کے الزام مین ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں