تازہ ترین

طالبان کی امریکا کے خلاف فتح کی نمائش

کابل: افغانستان میں طالبان نے امریکا کے خلاف فتح کو ایک نمائش کے طور پر پیش کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان صوبے غزنی صوبے میں گورنر ہاؤس کے احاطے میں طالبان جنگجوؤں کے سامنے امریکی فوج کے سابق بیس کی دیواروں کے کچھ حصوں کو نمائش پر لگایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیس کی دیواروں پر ان امریکی فوجیوں کے نام کنندہ ہیں جو اس جنگ میں شامل تھے۔ طالبان نے فتح کے طور پر یہ نمائش لگائی۔

امریکی فورسز کے اہلکار بیسز کی دیواروں اور دیگر مقامات پر جہاں وہ تعینات ہوتے تھے، دیواروں کو اپنے ناموں سے بھر دیتے تھے اور اب ایسی ہی ایک دیوار کی نمائش جاری ہے۔

طالبان کے صوبائی ثقافت کے سربراہ ملا حبیب اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہمیں افغانوں، دنیا اور آنے والی نسلوں کو دکھانا ہوگا کہ ہم نے امریکیوں کو شکست دے دی ہے جو خود کو عالم طاقت قرار دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ دو لاکھ افراد کی آبادی والی شہر غزنی کے مضافات میں بھی سڑکوں پر طالبان کی فتح کی ایک اور نمائش بھی لگائی گئی ہے، کئی مقامات پر امریکی جنگی گاڑیوں کو نمائش کے طور پر رکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -