تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کس عمر کے افراد کونسی ویکسین لگوا سکتے ہیں؟

ریاض: سعودی وزارت صحت نے لوگوں کی عمر کے حساب سے کورونا کی مختلف ویکسین متعین کی ہیں جنہیں شہری لگوا سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت صحت نے عمر کے اعتبار سے ویکسین کی نوعیت کا چارٹ جاری کیا جس کے تحت 5 سے 11 برس کے بچوں کے لیے ’فائزربائیونیٹک‘ ویکسین مختص کی گئی ہے۔

اسی طرح موڈرنا ویکسین کےلیے عمر کی حد 12 برس سے 17 برس متعین کی گئی ہے جبکہ 18 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے دیگر ویکیسینز فراہم کی جارہی ہیں جن میں اسٹرازائینکا اور جانس اینڈ جانس شامل ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے کہا کہ ویکسینز کا مذکورہ چارٹ عمر کے اعتبار سے متعین کیا گیا ہے جو وزارت صحت کے ویکسینیشن سینٹرز کو بھی فراہم کردیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیسری خوراک جسے بوسٹرڈوز کہا جاتا ہے مرض کی شدت اور وائرس کی تبدیل ہونے والی شکلوں سے انسانی جسم کو محفوظ رکھنے میں کافی اہم ہے۔

خیال رہے کہ بوسٹر ڈوز کا مقصد جسم کی قوت مدافعت کو وائرس کی نئی شکلوں سے محفوظ بنانا ہے۔

Comments

- Advertisement -