تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اب ٹک ٹاک ویڈیوز کو بھی ری ٹوئٹ کرنا ممکن ہوگا

ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ٹوئٹر کی طرح ری ٹوئٹ کا فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک انتطامیہ کی جانب سے ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی سہولت کیلئے ایسا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس کی مدد سے وہ اپنی ویڈیوز کو فالوورز کیساتھ شیئر کرسکیں گے مگر ٹک ٹاک کے اس فیچر میں ٹوئٹر کے ری ٹوئٹ کے بٹن سے مختلف ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ری پوسٹ کی گئی ویڈیو کو آپ فار یو فیڈ پر ہی دریافت کرسکیں گے۔

اسی طرح ان ویڈیوز کو شیئر نہیں کیا جاسکے گا جو صارف کی ان باکس میں ہو یا ڈسکور سیکشن میں ہوتی ہیں۔

جو ویڈیو شیئر کی جائے گی وہ ایسے صارفین کے پاس شو ہوگی جن کو آپ فالو کررہے ہوں اور وہ بھی آپ کو فالو کررہے ہوں۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک کا نیا فیچر فی الحال صرف مخصوص صارفین کو میسر ہے جو ٹوئٹر کی طرح ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ساتھ ہی پیغام بھی شیئر کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -