اشتہار

یو اے ای سے آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ عرب امارات جانے اور ملک واپس آنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد سے دبئی، شارجہ، ابوظبی، فجیرہ اور ان شہروں سے واپس اسلام آباد کے لیے 14 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے دبئی، شارجہ اور شارجہ، دبئی سے کراچی کے لیے ہفتہ وار 17 پروازیں اڑان بھریں گی۔

- Advertisement -

اسی طرح پشاور سے دبئی، شارجہ، ابوظبی، العین، فجیرہ، راس الخیمہ اور ان شہروں سے پشاور کے لیے 17 پروازیں چلائی جائیں گی، لاہور سے دبئی، شارجہ ابوظبی اور ان شہروں سے لاہور واپسی کے لیے ہفتہ وار دس پروازیں ہوں گی۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، ابوظبی اور ان شہروں سے سیالکوٹ کے لیے چار پروازیں آپریٹ ہوں گی، ملتان سے دبئی، شارجہ اور ان شہروں سے ملتان واپسی کے لیے ہفتہ وار 5 پروازیں اڑان بھریں گی۔

تربت، فیصل آباد اور کوئٹہ کے لیے بالترتیب شارجہ اور تربت ہفتہ وار تین پروازیں، فیصل آباد سے دبئی اور واپس فیصل آباد کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں، کوئٹہ سے دبئی اور دبئی سے کوئٹہ کے لیے ہفتے میں ایک پرواز چلائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں