تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

کراچی کنگز کی ’نئی کٹ‘ متعارف کروادی گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے لیے کراچی کنگز نے نئی کٹ متعارف کروادی۔

اے اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے پی ایس ایل سیزن سیون کے لیے نئی کٹ متعارف کروائی ہے جس میں بابر اعظم، محمد عامر اور عماد وسیم کو دکھایا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کراچی کنگز کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے کراچی کنگز کی نئی کٹ کی ویڈیو شیئر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو نئی کٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگا، ایونٹ کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی اور دوسرے مرحلے کے میچز سمیت فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز اپنا پہلا میچ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے ساتھ 27 جنوری کو کھیلے گی۔

Comments

- Advertisement -