تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے

ریاض: سعودی کابینہ اجلاس میں پاکستان سے قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس شاہی محل میں ہوا جس میں سعودی عرب کے اہم مسائل پر غور کیا گیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وبا کے بعد پہلی بار کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔

کابینہ اجلاس میں دوست ممالک سے طے پائے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کابینہ اجلاس کے اختتام میں 10 معاہدوں کی توثیق کی گئی۔

سعودی کابینہ نے پاکستان سے قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کی منظوری دی، نشہ آور اشیا کے غیرقانونی کاروبار کے خلاف تعاون کی مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے حوثی باغیوں کے سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل حوثی باغیوں کی مسلسل کارروائیوں کا نوٹس لے۔

کابینہ نے مختلف ملکوں کے ساتھ منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے انسداد میں تعاون کے معاہدے کے لیے مسودے کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں عالمی تنظیم سیاحت اور مملکت کی وزارت سیاحت کے درمیان تعاون کے معاہدے کی منظوری بھی دی گئی۔

Comments

- Advertisement -