اشتہار

حمزہ علی عباسی ہیں یا کوئی ہمشکل! مداح حیران رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی نیوز نے اداکار حمزہ علی عباسی سے مشابہت رکھنے والے نوجوان کو ڈھونڈ نکالا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘گڈمارننگ پاکستان’ کے مہمان بنے حمزہ علی عباسی کے ہمشکل جن کی کامیڈی فلم آئندہ ماہ ریلیز ہونے جارہی ہے، حمزہ سے مشابہت سے متعلق ان کا کیا کہنا ہے آئیے جانتے ہیں۔

میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ کے ہمشکل نے بتایا کہ وہ حمزہ جیسے نہیں لگتے لیکن چوں کہ انہیں حمزہ عباسی پسند تھے اسی لیے انہوں نے اپنا حلیہ اداکارہ جیسا بنا لیا اگر میں اپنا انداز بدلوں تو حمزہ جیسا بلکل نہیں لگوں گا۔

- Advertisement -

حمزہ عباسی کے ہمشکل نے ندا یاسر کے ایک سوال پر بتایا کہ انہوں نے کوئی آڈیشن نہیں دیا لیکن پہلے وہ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں جب ٹک ٹاک پر پابندی لگی تو انہوں نے ویڈیو بنانا چھوڑ دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کے فالوورز کی تعداد تیرہ لاکھ سے زائد تھی۔

پروگرام کے دوران حمزہ سے مشابہہ نوجوان نے بتایا کہ 18 مارچ کو ان کی ایک کامیڈی فلم ریلیز ہورہی ہے جس میں اشرف خان بھی ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں