اشتہار

یواےای میں چاند اور سورج گرہن سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں رواں سال دو چاند اور دو سورج گرہن ہوں گے تاہم ملک میں چاند گرہن نظر آنے کا امکان کم ہے۔

نیوز ایجنسی وام کے مطابق امارات فلکیات سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رواں سال دو چاند اور دو سورج گرہن ہوں گے۔

چاند گرہن سے متعلق ابراہیم الجروان نے کہا کہ پہلا چاند گرہن 16 مئی کو طلوع آفتاب جبکہ دوسرا 8 نومبر کو غروب آفتاب کے دوران ہوگا تاہم دونوں چاند گرہن شاہد ملک میں نظر نہ آسکیں۔

- Advertisement -

ابراہیم الجروان کا کہنا تھا کہ رواں سال 30 اپریل کو سورج گرہن ہوگا جو جنوبی امریکا کے ممالک میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا تاہم یہ امارات یا جزیرہ نما عرب میں نظر نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو لگنے والا جزوی سورج گرہن امارات میں 50 فیصد نظر آئے گا جبکہ اسے ایشیا کے انتہائی شمال میں 86 فیصد تک دیکھا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں فلکیات سوسائٹی کا مقصد عوام کو خلائی اور فلکیاتی امور سے آگاہ کرنا اور سائنسی تحقیق کو بڑھانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں