تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

’نینا نے 16 بچوں کو اغوا کرلیا‘

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ یامی گوتم نے ’اے تھرسڈے‘ میں بچے کو اغوا کرلیا۔

بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے اپنی نئی فلم اے تھرسڈے کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں وہ اسکول ٹیچر کا کردار نبھا رہی ہیں اور پھر بچوں کو اغوا کرتی ہیں اور اعلیٰ حکام سے ان کی رہائی کے عوض تاوان طلب کرتی ہیں۔

اداکارہ ایسی سنگ دل استانی کا کردار نبھانے جارہی ہیں، اداکارہ نے فلم کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے اس کی ریلیز کی تاریخ بھی بتادی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یامی گوتم نے فلم ‘اے تھرسڈے’ کا ٹریلیر جاری کیا۔

ٹریلر میں یامی گوتم ایک اغوا کار کے روپ میں دکھائی دے رہے ہیں جنہوں نے ایک ایک بچے کو چھوڑنے کے لیے بھاری تاوان طلب کرلیا جبکہ وہ اپنی مطالبات کو ایک ساتھ نہیں بلکہ الگ الگ حکام کو بتارہی ہیں۔

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اے تھرسڈے 17 فروری کو ریلیز کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس فلم کے ٹریلیر سے متعلق یامی نے تحریر کیا کہ ایک پلے اسکول ٹیچر ایک دن میں کیا کرسکتی ہے؟ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ میں پوری قوم کو ہلانے والی ہوں۔

واضح رہے کہ یامی گوتم گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، اس سے قبل وہ صنم رے سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -