تازہ ترین

’میں نہیں دوں گا‘ لیونگ اسٹون نے رضوان سے بلا چھین لیا؟

پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 183 رنز کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم 19.3 اوورز میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب غیرملکی کھلاڑی لیام لیونگ اسٹون نے رضوان کا بلا چھین لیا۔

لیونگ اسٹون نے سلطانز کے کپتان کا بلا دینے سے انکار کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اتنے رنز بناتے ہو، میں یہ بلا نہیں دوں گا۔‘

واضح رہے کہ رضوان نے رن لیتے ہوئے ڈائیو لگائی تھی تو ان کے ہاتھ سے بلا چھوٹ گیا تھا۔

بعدازاں شان مسعود اور رضوان لیونگ اسٹون کی اس شرارت پر مسکرا دیے اور انہوں نے رضوان کو بلا واپس کردیا۔
یاد رہے کہ محمد رضوان 34 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تھے۔

ملتان سلطانز پوائئنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔

Comments

- Advertisement -