تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ساڑھی کی خاطر ماں نے بیٹے کی زندگی داؤ پر لگادی، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے دن مختلف ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں اور کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جن پر صارفین بھڑک اٹھتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جسے دیکھ کر لوگ خاتون کی لاپرواہی پر حیران و پریشان رہ گئے اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ واقعہ بھارت کے شہر فرید آباد میں پیش آیا جہاں دسویں منزل پر مقیم ایک خاتون کی ساڑھی نویں منزل کے گھر کی بالکونی میں جاگری تھی۔

چونکہ یہ گھر کافی عرصے سے بند تھا تو خاتون کو اپنی ساڑھی واپس لینے کے لیے ایک خطرناک ترکیب سوجھی۔

خاتون نے انتہائی خطرناک قدم اٹھاتے ہوئے بیڈ شیٹ کے ذریعے اپنے بیٹے کو دسویں منزل سے نویں منزل پر نیچے اتارا اور ساڑھی اٹھوالی۔

خاتون کی اس خطرناک حرکت کی ویڈیو قریبی عمارت میں رہائش پذیر افراد نے بنائی جسے انہوں نے بعد میں سوشل میڈیا پر ڈالا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے خاتون کی اس حرکت کو بے وقوفی قرار دیا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خاتون نے ایک ساڑھی کی خاطر بچے کی جان کو خطرے میں ڈال دیا، ایک صارف نے لکھا کہ ساڑھی دوسری آجاتی اگر بیٹے کو کچھ ہوجاتا تو یہ ساری زندگی پچھتاتی رہتی۔

Comments

- Advertisement -