اشتہار

ساس نے داماد کے کہنے پر خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

تمل ناڈو: بھارت میں ساس نے داماد کے کہنے پر خودکشی کرلی جبکہ پولیس نے داماد کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست تمل ناڈو کے شہر کوئمبتور میں گھر میں جھگڑے کے دوران ساس نے داماد کے کہنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ داماد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کئی دنوں سے اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ سسرال میں رہ رہا تھا، ملزم کا بیٹا پڑھائی کے بجائے ٹی وی دیکھ رہا تھا جس پر ملزم کو غصہ آیا اور اس نے اپنے بیٹے کو مارنا شروع کر دیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی نے بیٹے کو چڑانے کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی مارنا شروع کر دیا جس پر اس کے ساس اور سسر بھی بیچ میں آگئے، سسر نے داماد کو سمجھانے کی کوشش کی تو ملزم نے اپنے سسر پر تشدد کر دیا جس پر سسر ناراض ہو کر گھر چھوڑ گئے۔

ملزم نے ساس سے بھی لڑائی کی اور انہیں خودکشی کرنے کا کہا جس پر ساس نے زہریلا پاؤڈر کھا لیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم کی ساس دوران علاج ہلاک ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پیشے کے لحاض سے کسان ہے، ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں