تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی عرب: توکلنا ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر

ریاض : سعودی عرب کی توکلنا ایپ انتظامیہ نے صارفین کو ایپ کا رنگ گرے ہونے سے متعلق آگاہی فراہم کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق توکلنا ایپ استعمال صارفین نے انتظامیہ کو شکایت درج کروائی تھی کہ ان کی ایپ درست طریقے سے کام نہیں کررہی، ایپ پر ان کا اسٹیٹس سبز کے بجائے کبھی کبھی گرے دکھائی دے دیتا ہے۔

صارفین کے سوال پر توکلنا ایپ انتظامیہ نے آگاہ کیا کہ جب انٹرنیٹ کنیکشن منقطع ہو یا وی پی این ایپلی کیشن آن ہو تو توکلنا ایپ کا خود کار سسٹم کام نہیں کرتا اور وہ اسٹیٹس گرے دکھاتی ہے۔

توکلنا انتظامیہ نے بتایا کہ وی پی این ایسی اپلی کیشن ہے جو موبائل کے جی پی ایس سسٹم کو بلاک کردیتی ہے جس کے باعث توکلنا ایپ بھی درست انداز میں کام نہیں کرپاتی۔

واضح رہے کہ وزارت صحت کی ویب سائٹ توکلنا استعمال کرنے والوں کا اسٹیٹس رنگ اگر گہرا سبز ہوگا تو مطلب وہ مکمل ویکسین لگوا چکے ہیں جب کہ اورنج رنگ کرونا وائرس میں مبتلا افراد کے لیے مخصوص ہے۔

Comments

- Advertisement -