اشتہار

دپیکا کی فلم ’گہرائیاں‘ ناکام ہونے پر سشانت کے مداح خوش

اشتہار

حیرت انگیز

دپیکا پڈوکون کی فلم گہرائیاں کی ناکامی پر آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے مداح خوش ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین سوال کر رہے ہیں کہ بالی ووڈ پروڈکشن ہاؤس دھرما پروڈکشن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ہی فلم گہرائیاں کا منفی جائزہ کیوں شیئر کیا، دوسری طرف آنجہانی اداکار سشانت کے مداح بھی دپیکا کی فلم کی ناکامی پر خوش ہوگئے۔

- Advertisement -

ہندوستان کی ایک خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دھرما پروڈکشن نے غلطی سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ہی فلم کا غلط ریویو پیش کیا اور بعد میں ڈیلیٹ کردیا لیکن صارفین نے اسکرین شاٹ لے لیا۔

ریویو میں لکھا گیا کہ ’گہرائیاں کو دیکھنے کے بعد صرف گہرائیاں ہی میرے دماغ میں موجود ہیں کیونکہ اس فلم نے مجھے دماغی طور پر نقصان پہنچایا ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ان کے شوہر رنویر سنگھ اب بھی اپنی پچھلی فلم کی ناکامی کے صدمے میں ہیں۔

صارفین اس بات پر حیران تھے کہ کیا ہوا ہے، انہوں نے تبصرے کے سیکشن میں اپنا ردعمل پوسٹ کیا۔

گہرائیاں کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، سدھانت چترویدی، دھیریا کروا، اننیا پانڈے، نصیر الدین شاہ، پولین گجرال، رجت کپور اور نیہا ویاس شامل ہیں۔

فلم ایمازون پرائم ویڈیو میں ناکام ثابت ہوئی اور لاکھوں کی تعداد میں صارفین نے اسے فلاپ شو قرار دیا۔

بہت سے صارفین نے اس فلم کو وقت کا ضیاع قرار دیا جبکہ رومانوی ڈرامے سے متاثر ہونے والے کچھ لوگوں نے اس کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں دپیکا پڈوکون اور انانیا پانڈے کی فلم’’گہرائیاں‘‘ او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی ہے۔ فلم حد سے زیادہ بولڈ اور فحش مناظر کی وجہ سے ریلیز سے پہلے ہی تنقید کی زد میں آگئی تھی۔

تاہم میکرز نے فلم ’’گہرائیاں‘‘ کو ماڈرن زمانے کی فلم قرار دیا تھا۔ لیکن ریلیز کے بعد بھی یہ فلم تجزیہ نگاروں اور شائقین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے تو اس فلم پر بہت زیادہ تنقید کی اور اسے کچرا قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں