تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ یوکرین ‘حملے’ کی زد میں

روس سے جاری شدید کشیدگی کے دوران یوکرین کی وزارت دفاع سائبر حملے کا نشانہ بن گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع اور مرکزی بینک پر سائبر حملے ہوئے ہیں اور حکام نے اس حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

سینٹرل بینک سمیت دیگر بینکس بھی سائبر حملے کی زد میں آئے ہیں اور ان تک رسائی ممکن نہیں ہو پارہی۔ یوکرین نے باقاعدہ طور پر اس حملے کا ذمہ دار کسی کو نہیں ٹھہرایا تاہم حکومتی بیان سے تمام اشارے روس کی جانب کیے گئے ہیں۔

محکمہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ اس بات کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ حملہ آور نے چھوٹی گھناؤنی چالوں کا استعمال کیا کیونکہ اس کے جارحانہ منصوبے بڑے پیمانے پر کام نہیں کر رہے۔

ماضی میں بھی یوکرین کی جانب سے ایسے حملوں کا الزام ماسکو پر لگایا گیا ہے۔ یوکرین کے صدر لودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کل کسی بھی وقت حملہ کرے گا جب کہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی فوج سرحد ہٹا دی ہے۔

یوکرینی صدر لودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک پر روس کل حملہ کرے گا، ہمیں اس بات کی اطلاع ملی ہے کہ روس حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

تاہم یوکرین کے صدر نے اس بات کا کوئی ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے کس مأخذ کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا ہے۔ لودومیر زیلنسکی نے کل کے دن کو یوم وحدت و اتحاد قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -