اشتہار

عمراکمل کو آؤٹ کرنے پر عثمان قادر نے پرچہ کیوں لہرایا؟ وجہ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور زلمی کے عثمان قادر نے عمراکمل کو آؤٹ کرنے پر پرچہ لہرانے کی وجہ بتا دی۔

لیگ اسپنر عثمان قادر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے عمراکمل، افتخاراحمد اور جیمز وینسے کی اہم وکٹیں حاصل کیں اور کوئٹہ کے لیے مطلوبہ ہدف کا حصول ناممکن بنا دیا۔

- Advertisement -

عمراکمل عثمان قادر کی گیند پر پوری طرح بیٹ ہو گئے اور اپنے توازن برقرار نہ رکھ سکے اسی اثناء میں وکٹ کیپر نے پلک جھپکے بیلز اڑا کر بلے باز کو اسٹمپ کر دیا۔

عمراکمل کی وکٹ لینے پر عثمان قادر نے جیت سے ایک پرچہ نکالا اور اسے بلے باز کی جانب دیکھتے ہوئے لہرایا۔ کیمرے کی آنکھ نے اس لمحے کو محفوظ کر لیا جب کہ فیلڈ میں موجود ساتھی کھلاڑیوں نے پرچہ لہرانے پر تجسس کا اظہار کیا۔

Image

تجربہ کار شعیب ملک قریب پہنچے اور اشارے سے پرچہ واپس جیب میں ڈالنے کا کہا، لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ پرچہ لہرانے کی وجہ کیا ہے۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان قادر نے کہا کہ پرچے میں لکھا تھا ‘اللہ سب سے بڑا تخلیق کار ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمرہ ٹھیک سے فوکس نہیں کرپایا اس لیے پرچے میں لکھا پیغام دیکھا نہیں جا سکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں