تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بوڑھے شخص کو دھکا دے کر قتل کرنے والی انجام کو پہنچ گئی، ویڈیو دیکھیں

نیواڈا : امریکی معاشرے میں بزرگوں کا احترام کسی حد تک ختم ہوچکا ہے جس کی مثال ایک مسافر بس میں دیکھنے میں آئی۔

28سالہ امریکی خاتون نے سال 2019میں ذرا سی بات پر 74 سالہ ضعیف اور معذور شخص کو مسافر بس سے دھکا دے کر مار دیا تھا، عدالت نے ملزمہ کو 20سال قید کی سزا سنادی۔

اس حوالے سے لاس ویگاس ریویوجرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ 28 سالہ کیڈیشا بشپ نے دسمبر2021 میں ایک 74سالہ بوڑھے اور کمزور شخص کے ساتھ بدسلوکی کا اعتراف کیا جس کے نتیجے میں اس شخص کی موت واقع ہوگئی تھی۔

ملزمہ کیڈیشا بشپ پر ابتدائی طور پر74 سالہ سرج فورنیئر کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزمہ کسی بات پر غصے میں مسافروں کو برا بھلا کہہ رہی تھی جس پر فورنیئر نے اسے کہا کہ مسافروں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔

مزید پڑھیں : نصیحت کیوں کی؟ امریکی لڑکی نے بوڑھے شخص بس سے دھکادے کر قتل کردیا

رپورٹ کے مطابق کیمرہ فوٹیج میں فورنیئر کو بس سے اترتے ہوئے دکھایا گیا جس وقت کیڈیشا بشپ نے اسے پیچھے سے دھکا دیا، جس کی وجہ سے وہ دروازے سے تقریباً آٹھ فٹ نیچے گر کر شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں دوران علاج ہلاک ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -