تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کتے کو تنگ کرنے کا خوفناک انجام؛ ویڈیو وائرل

عمومی طور پر آوارہ کتے کو دیکھ کر لوگ فاصلہ اختیار کر لیتے ہیں لیکن راہ چلتے ایک شخص کو بلاوجہ کتے کو لات مارنے کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اپنی دھن میں گمُ ایک شخص پیدل چل رہا ہے کہ نہ جانے اسے کیا سوجی کہ کتے کو دیکھ کر اسے اچانک لات دے ماری۔

اس غیر متوقع حملے سے کتا تو بچ کر ایک طرف ہو گیا لیکن راہ گیر کا پاؤں پھسل گیا اور وہ کمر ک بل زمین پر جاگرا۔

https://twitter.com/Natureholic2/status/1494825736313573378?s=20&t=sYW1FfeMvNc9oVEJMY8kvQ

اگلے ہی لمحے وہ شخص اٹھتا ہے اور پھر سے کتے پر غصہ نکالنے کی کوشش کرتا ہے کہ لیکن کتا اس شخص کے ارادے کو بھانپ لیتا ہے اور بھاگ نکلتا ہے۔

مختصر دورانیے کی اس ویڈیو کو اب تک 374 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ اگر برُا کرو گے تو نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -