اشتہار

حجاب تنازع: جج پر تنقید کرنا بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں حجاب تنازع میں جج پر تنقید کرنا بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے چیتن کمار کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار چیتن کمار نے حجاب پر پابندی کے خلاف دائر کردہ درخواست کی سماعت کرنے والے جج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار چیتن کمار نے اپنے دو سال پرانی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹوئٹ میں نے دو سال قبل کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پے کی تھی، جسٹس کرشنا نےجنسی زیادتی کے کیس میں انتہائی متنازع بیان جاری کیا تھا۔

- Advertisement -

اداکار نے مزید لکھا کہ اب وہی جج تعلیمی اداروں میں حجاب پر عائد پابندی کا فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔ چیتن کمار کو اس ٹوئٹ کے بعد بنگلور پولیس نے حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ بھارت کی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے سخت ردِعمل کا اظہار کیا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں زائرہ وسیم نے کہا تھا کہ اسلام میں حجاب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ایک فریضہ ہے، عورت جب حجاب پہنتی ہے تو وہ اس فریضہ کو ادا کرتی ہے جو اسے اللہ نے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوات حجاب سے محبت کرتی ہے اور اپنی محبت کے اظہار میں وہ اعلان ہے کہ اس نے اپنے آپ کو اس کے سپرد کردیا ہے۔

سابق اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ میں ایک عورت کے طور پر جو کہ شکر گزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں اس پورے نظام کی مخالفت کرتی ہوں جہاں خواتین کو صرف ایک مذہبی وابستگی کی وجہ سے روکا اور ہراساں کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں