تازہ ترین

دریا دل انسپکٹر نے 5 بچوں کو گود لے لیا

امریکا میں دریا دل انسپکٹر نے پانچ یتیم بچوں کو گود لے کر سب کے دل میں جگہ بنا لی۔

ہوا کچھ یوں کہ نکواس نامی انسپکٹر کو قتل کی واردات ہونے پر ایک فون کال موصول ہوئی جس پر وہ اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔

ایک بیوی نے کسی بات پر اپنے بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے شوہر کو جان سے مار ڈالا تھا۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر قتل کا مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کر دی۔

جائے وقعہ پر 5 بچوں کو روتا دیکھ کر انسپکٹر نکواس کا دل پگھل گیا۔ نکواس کو اس واقعے سے اپنا بچپن یاد آگیا جب اس کے والد کو بھی خاندان کے ایک فرد نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

انسپکٹر ان بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند تھا۔ اس نے اپنی اہلیہ سے بات کی اور بچوں سے ملوایا۔ بچوں سے ملاقات کے بعد نکواس کی اہلیہ نے بھی یتیم بچوں کو گود لینے کا ارادہ کیا۔ جب بچوں کو گود لینے کا علم ہوا تو وہ حیران رہ گئے اور بہت خوش ہوئے۔

نکواس کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے باپ بننا چاہتے تھے اور اب بچوں کو باپ کا پیار دینا چاہتے ہیں، وہ بچوں کو گھر لانے کے بارے میں بتاتے ہیں کہ انہیں اس کی بہت خوشی ہے۔

Comments

- Advertisement -