تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

دورہ پاکستان: آسٹریلوی کپتان کے بیان نے دل جیت لیے

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے دورہ پاکستان کےلیے سیکورٹی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے ایک زبردست سیریز ہو گی۔

خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم دورہ پاکستان کی سیکورٹی سے پوری طرح مطمئن ہیں اور سیریز کے لیے پُرجوش ہیں، سیکورٹی انتظامات بھرپور کیے گئے ہیں اور اب ہم ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں طیارے میں سوار ہونے والے سب پرُسکون ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کے حالات میں بائیوسیکور ببل کی اضافی لیئر بھی ہے اس لیے ہم اچھا محسوس کررہے ہیں اور جب ایک بار وہاں پہنچیں گے تو تمام تر توجہ کھیل پر ہی مرکوز رکھیں گے۔

کمنز نے کہا کہ ان سے بڑھ کر یہ سیریز ہمارے لیے بہت خاص ہے کیونکہ ہم وہاں جارہے ہیں جو کہ ہمارے لیے ایک نیا تجربہ ہے اس لیے ہم بہت پرُجوش ہیں اور ہر کوئی اس پر خوش ہے۔

آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان میں شامل تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا ہے۔

سیریز میں شامل تین ٹیسٹ میچز میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اور پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے کو اس سیریز کے لئے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں زور و شور سےجاری ہیں اور کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ اظہرعلی، بابراعظم، سرفرازاحمد اور نسیم شاہ اسلام آباد پہنچ گئےہیں جہاں چاروں کھلاڑی تین روزہ آئسولیشن مکمل کر کے ستائس فروری کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

پی سی بی کے مطابق سرفرازاحمد اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں لیکن ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ رہیں گے۔

ساجدخان، نعمان علی، سعودشکیل، امام الحق اور فوادعالم دو روز قبل اسلام آبادپہنچ چکےہیں۔ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور محمدیوسف بھی دو روز قبل اسلام آباد پہنچے ہیں۔

Comments

- Advertisement -