اشتہار

وزیراعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس سے قبل 14 فروری کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی ون آن ون ملاقات ہوئی تھی جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرنے جارہے ہیں وزیر دفاع پرویزخٹک نے نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم آج اپنے خطاب میں پیٹرول فی لیٹر 10 روپے سستا کرنے کا اعلان کرینگے جبکہ بجلی کے فی یونٹ پر 5 روپے کمی کی جارہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب میں بے روزگار بی اے پاس افراد کو ماہانہ 20 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں