اشتہار

فلم ‘پٹھان’ کب ریلیز ہوگی؟ شاہ رخ خان نے تاریخ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

شاہ رخ خان نے نئی فلم ‘پٹھان’ کا ٹیزر مائیکروبلاگنگ ایپلی کیشن ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ اب تک 7 لاکھ 66 ہزار 636 مرتبہ ٹیزر کو دیکھا گیا ہے اور اس پر بتصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

ٹیزر میں جان اور دیپیکا ایک ایک کرکے فلم ‘پٹھان’ کا تعارف کرواتے ہیں، کہ وہ کس طرح بے نامی میں اپنے ملک کی حفاظت کی خاطر زندگی گزار رہا ہے۔

- Advertisement -

اداکار کی نئی فلم ”پٹھان“ آئندہ برس 25 جنوری کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ فلم پٹھان کے ساتھ شاہ رخ خان تقریباً 4 سال بعد فلمی دنیا میں واپس آرہے ہیں۔

اس سے قبل شاہ رخ خان اور دیپیکا نے ایک ساتھ فلم اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر میں کام کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں